the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے


ریاست اوڑیسہ میں آسمانی بجلی گرنے کے مختلف واقعات میں تیس سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق یہ ہلاکتیں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ریاست کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے واقعات میں ہوئیں۔

بھارتی حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملک کی شمال مشرقی ریاست آسام اور مشرقی ریاست بہار میں بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے پچاس سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

گزشتہ ایک ہفتے سے جاری بارشوں کے وجہ سے ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کو اپنے گھروں کو چھوڑ کرمحفوظ مقامات پر منتقل ہونا پڑا۔

ایک سرکاری بیان کے مطابق آسام میں 26 افراد ہلاک ہوئے جہاں ریاست کے کئی اضلاع



میں حالیہ بارشوں کی وجہ سے کئی سڑکیں تباہ ہو گئیں جبکہ ٹیلی فون تاروں کے کمبھے بھی گر گئے۔

نیپال کی سرحد کے قریب واقع ریاست بہار کے دس اضلاع میں مکانوں کی چھتیں گرنے اور سیلابی پانی میں ڈوبنے کی وجہ سے 26 افراد ہلاک ہوئے۔

سرکاری اداروں کی طرف سے متاثر علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے جبکہ لوگوں کو عارضی رہائش اور خوراک فراہم کرنے کے لیے تین سو پچاس سے زائد کیمپ بھی قائم کیے گئے ہیں۔

ہر سال جون سے ستمبر تک جاری رہنے والی مون سون بارشوں کی وجہ سے بھارت سمیت خطے کے دیگر ممالک بھی شدید طور پر متاثر ہوتے ہیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.